کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی انتہا پسند
گروپوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں میں پملفٹ اور کتابچے تقسیم کیے گئے
ہیں، جن میں مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے اور اس کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی
تعمیرکی ترغیب دی گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ انکشاف
مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ" کی
جانب سے کیا گیا۔ تنظیم نے اپنے ایک تازہ
بیان میں بتایا ہے کہ یہودی آباد
کاروں میں تقسیم کیے گئے لٹریچر میں قبلہ اول پر حملوں اور اسے ناقابل
تلافی نقصان پہنچانے پر اکسایا گیا ہے۔ بیان میں یہودی شرپسندوں کی جانب سے
مسجد اقصیٰ پر حملوں کے لیے تقسیم کردہ لٹریچر کو نہایت خطرناک قرار دیا
ہے۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن نے اسی تناظر میں عرب اور مسلمان ممالک سے
مطالبہ کیا ہے وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کے لیے
فوری اور موثر اقدامات کریں۔